اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کا بارسلونا کلب میں واپسی کا امکان

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس سینٹ جرمن کلب سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی بارسلونا کلب میں واپسی کا امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ بارسلونا کلب نے لیونل میسی کے دوبارہ حصول کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

بارسلونا کے نائب صدر رافایل یوسٹے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارسلونا کلب میں واپسی کے لیے لیونل میسی سے رابطے میں ہیں۔

’’میسی جانتے ہیں کہ ہم ان کی کتنی تعریف کرتے ہیں۔ میں ان کی کلب میں واپسی کا خیر مقدم کروں گا۔ یقیناً ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میرے ان کے لیے کیا جذبات ہیں ان کے خاندان کو علم ہے۔‘‘

رافایل یوسٹے نے کہا کہ میسی نے دو سال قبل کم معاوضہ پر بارسلونا کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر اتفاق کیا تھا لیکن اس کا انحصار نئے مالیاتی قوانین پر عمل کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو فروخت کرنے والے کلب پر تھا۔

بارسلونا کلب کے نائب صدر رافایل یوسٹے۔ فائل فوٹو

’اس اتفاق پر عمل در آمد  وقت پر نہیں ہوا اور کلب میں لیونل میسی کا اسپیل ختم ہوگیا، بارسلونا کلب نے لیونل میسی کے ہوتے ہوئے چار چیمپئنز لیگ اور 10 لا لیگا ٹائٹلز اور فٹبال کے 6 سالانہ ایوارڈز بالنز ڈی آر جیتے۔

کا کہنا ہے کہ ’’ میں نے لیونل میسی سے مذاکرات میں حصہ لیا جس کا بدقسمتی سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ مجھے اس بات کا ہمیشہ افسوس رہا کہ لیونل میسی کو ہمارا کلب چھوڑنا پڑا‘‘۔

لیونل میسی 778 گیمز میں 672 گول کے ساتھ بارسلونا کی تاریخ میں سب سے ٹاپ اسکورر ہیں۔ فائل فوٹو

یاد رہے کہ لیونل میسی پیرس سینٹ جرمن کلب کی 66 میچوں میں نمائندگی کرتے ہوئے 29 گول اسکور کرچکے ہیں۔

لیونل میسی 778 گیمز میں 672 گول کے ساتھ بارسلونا کی تاریخ میں سب سے ٹاپ اسکورر رہے اور انہوں نے 2021 میں مالی وجوہات کی بنا پر بارسلونا سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

لیونل میسی کا پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ دو سال کا معاہدہ رواں سال ختم ہو رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی ترجیح فرانسیسی کلب کے ساتھ وابستگی رہے گی تاہم بارسلونا کلب بھی عظیم فٹبالر کو خوش آمدید کہنے کے لیے کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp