پی ٹی آئی کا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا ہے، اور اب صدر مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں۔ پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے۔

پہلی ترمیم کے مطابق کسی سیاسی جماعت کی جانب سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جبکہ دوسری ترمیم میں کہا گیا ہے جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر قانون سازی کی جسے سپریم کورٹ مسترد کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

انہوں نے کہاکہ پارلیمان کی قانون سازی سے سپریم کورٹ نے آئین کی جو تشریح کی ہے وہ ختم نہیں ہوسکتی۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ بل حکومت کے لیے نشان عبرت بنے گا، شہباز شریف شیخ حسینہ واجد کو ٹیلیفون کرکے جانے کا راستہ اور طریقہ پوچھ لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

8000 سال قدیم مہر گڑھ تہذیب کو نئی زندگی، امریکی تعاون سے بلوچستان کے تاریخی عجائب گھر کی بحالی مکمل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ کا عالمی اعزاز، بیلاروس کے معروف فلمی میلے میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستان ترکیہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ترک سفیر و ماہرین کا بین الاقوامی ویبینار میں خطاب

نئی آٹو پالیسی منظور، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی اور برآمدات 6 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 4 نئے کھلاڑی شامل،3  پلیئرز پہلی بار قسمت آزمائیں گے

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟