سپریم کورٹ کی نافرمانی کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ بار کا وکلا تحریک چلانے کا اعلان

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے پر عمل درآمد کےلیے وکلا کی متفقہ قرارداد موجود  ہے۔

’تمام جماعتوں کی سیاسی قیادت کو بتاتاہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا اداروں پرفرض ہے۔‘

    صدر لاہور ہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا اپنے ذاتی مفادات کی تسکین کے لیے من پسند فیصلے  لینے اور اپنے رہنماؤں کو راضی کرنے کے لیے عدلیہ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔

اشتیاق خان کے مطابق عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے والے وزرا کےخلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم ملک کےچیف ایگزیکٹو ہونے کےناطے اپنے وزراء کی بیان بازی کےجواب دہ بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی