پنجاب میں امپورٹڈ گاڑیاں خریدنا اب اور بھی مشکل کیوں؟

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو محفوظ بنانے اور جعلی کاغذات کے استعمال سے نمٹنے کے لیے درآمد شدہ گاڑیوں کی دستاویزات کے لیے لازمی آن لائن تصدیق کا عمل متعارف کرایا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اب لاہور اور پنجاب کے دیگر تمام شہروں میں امپورٹڈ گاڑیوں کی دستاویزات کی آن لائن تصدیق کے بغیر رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی

محکمہ ایکسائز نے درآمد شدہ گاڑیوں کی دستاویزات و اندراج کے لیے کسٹمز حکام کو ان کے آن لائن تصدیقی نظام تک رسائی کی درخواست بھی بھیج دی ہے۔

دونوں محکموں کے درمیان تعاون کا مقصد گاڑیوں کے رجسٹریشن کے عمل کو ہموار کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ صرف انہی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی جائے گی جن کے کاغذات اصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اسمگلنگ کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا؟

علاوہ ازیں، کسٹمز حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیلامی کے ذریعے خریدی جانے والی گاڑیوں کی بھی رجسٹریشن سے قبل تصدیق ضروری ہے تاکہ جعلی دستاویزات والی گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کو روکا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp