خیبرپختونخوا میں سینکڑوں اساتذہ کے کئی برسوں سے تنخواہوں سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس معاملے پر رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مالی بحران، خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کی اپگریڈیشن کا فیصلہ واپس لے لیا
رپورٹ کے مطابق ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت سینکڑوں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں ملیں۔ خاص طور پر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 389 اساتذہ کو گزشتہ 3 برس سے تنخواہ نہیں دی گئی۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کے تحت 727 اساتذہ بھی گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں کے بغیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبہ مالی بحران کا شکار ہے۔ گزشتہ 3 سالوں میں 450 ملین روپے کے فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔ جب تک یہ اخراجات محکمہ خزانہ سے جاری نہیں ہوتے اساتذہ کو ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکتیں۔