کس صوبے میں شہریوں کی پاسپورٹ فیس حکومت ادا کریگی؟

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں شہریوں کے پاسپورٹ کی فیس صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

کوئٹہ میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس سسٹم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ آفس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

وزیراعلیٰ بگٹی نے کہا ’حکومت شہریوں کے پاسپورٹ کے اخراجات پورے کرے گی اور چمن کے رہائشیوں کو ایک دستاویز کے ذریعے مفت ڈیجیٹل پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے 16 ہزار روپے کی فیس ادا کرے گی۔‘

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ٹیکنالوجی مؤثر حکمرانی کی جانب حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھا رہی ہے، ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس سسٹم کو بلوچستان بھرمیں نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ منسوخ

یاد رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھایا گیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیر قانون نے بتایا کہ پاسپورٹ کی روزانہ طلب 44 ہزار تک بڑھ گئی ہے، جبکہ پاکستان میں روزانہ صرف 25 ہزار سے 26 ہزار بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو اب یونیورسٹی میں ایڈمیشن نہیں ملے گا؟

’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ، ستمبر تک روزانہ جاری ہونے والے پاسپورٹوں کی تعداد 60 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔‘

انہوں نے پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر پر غیر معمولی تاخیر کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ ممبر کی طرف سے اٹھائے گئے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp