وزیر معدنیات پنجاب شیر علی گورچانی کی ٹھیکیدار سے ڈیل کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ مریم نواز نے انکوائری کمیٹی بنادی

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے وزیر معدنیات شیرعلی گورچانی کی ٹھیکیدار سے مبینہ ڈیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں صوبائی وزیر اپنے موبائل فون پر کسی کو معدنیات کا بلاک دینے کا وعدہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر اپنے موبائل فون پر ٹھیکیدار سے گفتگو میں یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ معدنیات کا بلاک نیلامی کے ذریعے آپ کو دیا جائے گا، اتوار کو لاہور آرہا ہوں آپ سے ملاقات ہوگی۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے شیر علی گورچانی نے کہا کہ ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے،کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی۔ میرے پاس بزرگ سیاستدان آئے جو کان لیز پر لینا چاہتے تھے، لیز ٹینڈر کے بعد نیلام کی جاتی ہے، وائرل ویڈیو میں لیز دینے کی بات صرف دلاسا دینے کے لیے کی تھی۔

مزید پڑھیں:نیب: میگا کرپشن کے 179 مقدمات میں سے نصف بند یا ختم، کون کون فیضیاب ہوا؟

شیر علی گورچانی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ چیک کرلیں، عباس صاحب کو اگر لیز دی گئی تو میں مجرم ہوں، میرے اوپر ایک روپے کی کرپشن بھی حرام ہے، ہم پاکستان اور پنجاب کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے، وزیر معدنیات شیر علی گورچانی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، جو اپنی رپورٹ جلد از جلد وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ 2014 میں جب شیر علی گورچانی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی تھے تو صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے محکمہ جنگلات کی 6 ہزار 686 ایکڑ اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب