اسلام آباد ہائیکورٹ کا اظہر مشوانی کے لاپتا بھائیوں کی عدم بازیابی پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی عدم بازیابی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے اظہر مشوانی کے بھائیوں کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو 15 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کا سی ٹی ڈی پر بھائیوں کو اغوا کرنے کا الزام

اظہر مشوانی کے دونوں لاپتا بھائیوں کے والد کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پہلے ہی جمع کرائی جاچکی ہے، رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر مشوانی نے عدالت کو اپنی گمشدگی اور پوچھ گچھ کی روداد بتادی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے بھائیوں پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اب میں تمام فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کروں گا۔

واضح رہے کہ اظہر مشوانی نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بھائیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے 6 جون کو اپنی حراست میں لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں