بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، سندھ حکومت کا شیخ رشید کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت سندھ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سندھ حکومت نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

CamScanner 08-13-2024 08.09My Docs by Asadullah on Scribd

حکومت سندھ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول نے بھارت جا کر پاکستان کی ناک کٹوا دی، شیخ رشید

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کا حکم دیا، شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

سندھ حکومت کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے غیرقانونی فیصلہ دیا، ہائیکورٹ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دینا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری شہباز شریف پر آرٹیکل 6 لگوانا چاہتا ہے، شیخ رشید

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے دوران حراست سرکاری اسپتال میں بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا گفتگو کی، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ ہیں۔

حکومت سندھ نے شیخ رشید کے خلاف درخواست میں آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟