بھارت میں گینگ سے تابکاری مواد کی برآمدگی پر پاکستان کا ردعمل کیا رہا؟

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں تابکاری مواد رکھنے والے ایک گروہ کے پکڑے جانے پر پاکستان نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارت میں اسی نوعیت کے مسلسل پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حالیہ واقعہ سے متعلق سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں جوہری اور دیگر تابکاری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات کی رپورٹس پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین واقعے میں ایک گروہ کے غیرقانونی قبضے سے انتہائی زہریلا اور تابکاری مادہ ’کیلیفورنیم‘ برآمد ہوا ہے، جس کی مالیت 100 ملین امریکی ڈالر ہے، 2021ء میں کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطرناک جوہری مواد کی حفاظت میں بھارت سےبہتر، امریکی جائزہ رپورٹ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ بھارت کے ضلع دہرادون میں 5 افراد کے ایک گروہ سے مبینہ طور پر بھابھا ایٹمی ریسرچ سینٹر سے چوری کی گئی ریڈیوایکٹو ڈیوائس بھی برآمد ہوئی، جوہری اور تابکاری مواد کی چوری کے مسلسل واقعات بھارت کی جانب سے ایسے مواد کے تحفظ اور حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا، بھارتی کمپنیوں کو عالمی ادارہ صحت کی سخت تنبیہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعات بھارت میں حساس اور دوہرے استعمال کی بلیک مارکیٹ کی موجودگی کی بھی گواہی دیتے ہیں، عالمی برادری بھارت سے کیلیفورنیم جیسے سیلڈ مواد کی بعض افراد کے پاس موجودگی کے انکشافات پر جواب طلبی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایسے مٹیریل کا مسلسل غلط ہاتھوں میں پایا جانا انتہائی خطرناک ہے، پاکستان ان مسلسل واقعات کی جامع تحقیقات اور ان کے سختی سے تدارک ک مطالبہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ