کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا، بھارتی کمپنیوں کو عالمی ادارہ صحت کی سخت تنبیہ

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں تیار ہونے والے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء شامل ہیں، اس سے قبل بھی عالمی ادارہ صحت بھارتی کمپنیوں کو ایک سال کے دوران 5 بار وارننگ دے چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عراق میں بھارت سے سپلائی کی جانے والی ادویات پر خبردار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی کمپنی کے عراق بھجوائے گئے سیرپ میں زہریلے اجزاء شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے عالمی تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی کمپنی کا ’کولڈ آؤٹ’ نامی سیرپ زکام اور الرجی کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں زہریلے اجزاء پائے گئے ہیں۔

’یہ پروڈکٹ غیر معیاری اور غیر محفوظ ہے۔ اس کا استعمال، بالخصوص بچوں کو شدید نقصانات پہنچانے یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔‘

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارتی کمپنی کے تیار کردہ سیرپ میں ڈائی ایتھلین، گلائی کول اور ایتھلین گلائیکول کی حد سے زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔ یہ دونوں اجزاء زہریلے ہیں جن کا استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بھارتی سیرپ کی وجہ سے سیکڑوں بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

جبکہ بھارتی کمپنی فورٹس کے نائب صدر بالاسریندرن نے معروف امریکی جریدے بلوم برگ کو بتایا کہ دوا کی تیاری کے لیے ایک دوسری کمپنی کو کانٹریکٹ دیا گیا جب انہوں نے سیرپ کا جائزہ لیا تو ان کی کمپنی کو اس نمونے میں کوئی زہریلا مواد نہیں ملا۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او نے رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ دواساز کمپنی اور فروخت کرنے والی کمپنی دونوں نے ہی مصنوعات کی حفاظت اور معیار سے متعلق ڈبلیو ایچ او کو ضمانت فراہم نہیں کی ہے۔

تاہم بھارتی وزارت صحت نے اعلان کیاکہ عراق میں الگ الگ ٹیسٹ کیے جانے پر ان دواؤں کے ناکام ہونے کے بعد تمام مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم