بیٹی کے فیصلے کا ساتھ میں نہیں دوں گا تو اور کون دے گا، شتروگھن سنہا

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے ویٹرن اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی کی زندگی کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کی ظہیر سے شادی دل سے قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنا چاہتا تھا مگر۔۔۔، ظہیر اقبال نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی جون میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے نے شادی کی ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی تھی۔

اگرچہ ابتدائی طور پر یہ اطلاع دی گئی تھی کہ شتروگھن شادی کے خلاف ہیں لیکن شتروگھن سنہا جو اب سیاست دان ہیں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس شادی پر بیحد خوش ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شتروگھن نے کہا کہ اگر وہ نہیں تو پھر ان کی بیٹی اور اس کی زندگی کے فیصلوں کی حمایت کون کرے گا؟

مزید پڑھیے: ظہیر خان کی سب سے بُری عادت کیا ہے؟ شادی کے ایک ماہ بعد سوناکشی سنہا نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ یہ شادی کا معاملہ ہے اور دوسری بات یہ کہ اگر یہ شادی ہوئی ہے تو یہ کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ میری بیوی پونم سنہا اور میں اس کی شادی کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے کیوں کہ یہ ان کی بچی کی خوشی کا معاملہ تھا۔

ان کے خیال میں سوناکشی اور ظہیر آسمان پر بنایا گیا ایک جوڑا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین ہمیشہ اپنے بچوں کی خوشی کے لیے کھڑے رہیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے بچے خوش ہیں لہٰذا ہم بھی ان کی خوشی میں خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: جب ظہیر اقبال نے شتروگھن سنہا سے ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگا تو باپ کا پہلا ردعمل کیا تھا؟

سوناکشی اور ظہیر نے 23 جون 2024 کو شادی کرنے سے پہلے 7 سال تک ڈیٹنگ کی تھی۔ سوناکشی نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہی کے دن یعنی 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں محبت کو اس کی خالص ترین شکل میں دیکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اب ہم دونوں اپنے خاندانوں اور اپنے ’خداؤں‘ کی آشیرباد سے میاں بیوی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلدٹرمپ کے مشرقی ونگ بال روم منصوبے کے خلاف وائٹ ہاؤس پر مقدمہ

خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کا 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

اشک آباد، شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات میں دیر تک ہاتھ ملے رہے

ڈھاکہ، انقلاب منچ کے ترجمان پر قاتلانہ حملہ، چیف ایڈوائزر کی مذمت

صدر ٹرمپ کا ایک مہینے میں دوسری بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کا اعلان

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کی باری آگئی؟ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی سے چھٹی

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کار آمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں