اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ نامعلوم افراد کی جنسی زیادتی

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں بیلجیئم سے آئی خاتون کو نامعلوم افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، حالت خراب ہونے پر 5روز بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر جی سکس کے علاقے میں پھینک گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان 5روز سے جنسی زیادتی کرتے رہے، ‏28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، ‏متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے ٹریل تھری پر جنسی زیادتی کا واقعہ، ایف آئی آر درج

پولیس نے بتایا کہ  شہری نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی، تو معلوم ہوا زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون غیر ملکی ہیں، سلوا نامی خاتون نے بتایا کہ حال ہی میں وہ پاکستان آئی تھی مگر جنسی بھیڑیوں کے ہتھے چڑھ گئی اور نامعلوم ملزمان اسے 5 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

پولیس نے بتایا کہ حالت غیر ہونے پر سلوا کو گلی نمبر 33، جی سکس ون تھری، صدر روڈ پر ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک گئے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او عدیل شوکت اور ایس ایچ او ویمن مصباح  جائے وقوعہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون سے اجتماعی زیادتی، شوہر کے ناجائز تعلقات کا خمیازہ ؟

دونوں افسران نے خاتون کو پولی کلینک پہنچایا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کر دی، مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں منعقد

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت