9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی فیض حمید نے کی، وزیر دفاع خواجہ آصف

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا 9 مئی کے واقعات میں کردار تھا، اس روز فوجی تنصیبات پر جو حملے ہوئے وہ پلاننگ انہوں نے ہی کی تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے، اور ہدایات دی جارہی تھیں کہ فلاں جگہ پہنچ جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں فوج کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے پیچھے فیض حمید کا ہاتھ ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ

خواجہ آصف نے کہاکہ ہم آزادی کے تقاضے پورے نہیں کررہے، فیض حمید سمجھتے تھے کہ انہوں نے جو 4 سے 5 سال خدمات انجام دی ہیں ان کے بدلے میں آرمی چیف بنا دیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان کبھی فیض حمید کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ اپنی ذات سے آگے سوچتے ہی نہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ جنرل فیض کے ساتھ دیگر کرداروں کو بھی پکڑنا چاہیے، ورنہ ہم آگے نہیں بڑھ بڑھ سکتے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مادر پدر آزادی کو برداشت نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی کی جانب سے آج بھی شہدا کی تضحیک کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر کوئی پابندی نہیں، مگر اس بے لگام نظام کو آرگنائز کیا جارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اللہ خیر کرے گا، حکومت گرے گی نہ گرائی جاسکتی ہے، ججوں کا کام تقریر کرنا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں فیض حمید کے خلاف تحقیقات آگے بڑھیں گی تو اہم انکشافات سامنے آئیں گے، عرفان صدیقی

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے پہلے کہاکہ محمود اچکزئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے، پھر کہا نہیں سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم