وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ضلع خیبر میں سیلاب سے متاثرہ افراد تاحال امداد کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟
شہریوں کا کہنا ہے کہ اسکول مکانات رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ جلسے کے لیے تو سہیل آفریدی کے پاس فنڈز موجود ہوتے ہیں لیکن شہریوں کو ریلیف پہنچانے کے کاموں کا معاملہ ہو تو ان کا خزانہ خالی ہمیشہ خالی ہی بتایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے کون سے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں؟
شہریوں نے کہا کہ ہمیں بڑی امید تھی کہ سہیل آفریدی کے آنے سے خیبر بدل جائے گا تاہم ان کے آنے سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔













