نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو جنرل فیض کی گرفتاری پر تبصرے کرنے سے روک دیا؟

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کا آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا عطا تارڑ اور اویس لغاری بھی شریک ہوئے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق اس اجلاس میں صدر ن لیگ نواز شریف نے بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کے لیے جامع پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں جلد ریلیف دیا جائے۔ اجلاس میں نواز شریف کی قیادت میں بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی میں کمی سے متعلق ورکنگ پیپرز تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چند دنوں میں قوم کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

نواز شریف نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی میں عام آدمی کا گزارا مشکل ہوگیا ہے، اس کے لیے ایک جامع اور مؤثر پلان بنائیں، اگر یہی صورتحال رہی تو مسلم لیگ ن کے ’خدمت کو ووٹ دو‘ کے بیانیے کو نقصان ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال، آئی ایم ایف پلان اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو بریف کیا۔

پارٹی رہنما جنرل فیض کی گرفتاری پر بات کرنے سے گریز کریں

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق، مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے اجلاس میں جنرل فیض کو آرمی تحویل میں لینے کا معاملہ بھی زیربحث رہا، مشاورتی اجلاس تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس کے دوران نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ جنرل فیض کی گرفتاری پر تبصروں سے گریز کریں، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، اسے وہی ادارہ دیکھے گا، ہمیں اس پر زیادہ تبصرے کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور سب کچھ عوام دیکھ رہی ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل