سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم سابق چیف جسٹس نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ایچی سن کالج پر کس طرح اثر انداز ہوئے؟
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا کہ وہ کچھ دنوں سے بیرون ملک ہیں اور وہ اپنے ذاتی کام کی وجہ سے ملک سے باہر گئے ہیں۔
’جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے جو باتیں اس وقت سوشل میڈیا پر کی جارہی ہیں وہ مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں اور یہ تمام باتیں جو میرے ساتھ منسوب کی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل، 3 مزید فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہیں ہی نہیں، ان کی گرفتاری والی باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔