سندھ حکومت ناکام ہوچکی، آرمی چیف ہماری مدد کریں، پی پی رہنما

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو ناکام وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سندھ کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کی اپیل کی ہے۔

مٹیاری میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، بالائی سندھ میں کوئی شخص آزادانہ گھوم نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کے بیٹے کو اغوا کریں، علامہ راشد محمود سومرو کا کچے کے ڈاکوؤں سے مطالبہ

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے، ڈاکوؤں کا خاتمہ سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں، مراد علی شاہ ناکام وزیراعلیٰ ہیں، آرمی چیف  جنرل عاصم منیر براہ راست ایکشن لیں اور سندھ کے اس مسئلے کو حل کریں۔

مخدوم جمیل الدین نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرکے آرمی چیف کی تعیناتی کا حق سیاستدانوں سے لے کر فوج کو دیا جائے، فوج کی مداخلت کی صورت میں ہم پارٹی کے بجائے فوج کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے جوان سرحدوں پر شدید گرمی میں آزادی کا دن مناتے ہیں اور ہمارے سیاستدان اے سی والے کمروں بیٹھ کر یوم آزادی مناتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب