ہم قحط کی طرف بڑھ رہے ہیں : جمشید اقبال چیمہ

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ میں تین پریس کانفرنسز میں نشاندہی کر چکا ہوں کہ ہم قحط کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اب صورتحال سب کے سامنے ہے۔ آٹے کے حوالے سے لگی قطاریں اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ دستیابی کے باوجود آٹا خریدنے کی لوگوں میں سکت نہیں رہی۔

رہنما تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ نے پارٹی آفس جیل روڈ لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا اس وقت حکومت 2200 کی گندم خرید کر 3900 روپے میں فروخت کر رہی ہے۔ آٹے میں 73 ارب کی سبسٹڈی میں حکومت کم ازکم 25 ارب کی دیہاڑی لگائے گی۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا شہباز شریف کا آٹے کے حوالے سے 25 ارب کا سکینڈل آئے گا۔ سستی روٹی میں بھی سکینڈل آیا۔ اب مفت آٹے میں کم ازکم 25 ارب کا سیکنڈل آئے گا ۔ خوراک 46 فیصد جبکہ  ٹرانسپورٹ میں 51 فی صد مہنگی ہوئی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا مزید 2 کروڑ افراد خوراک مہنگی ہونے کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔آٹا مہنگا ہو گیا یہ مقامی پیداوار ہے اس کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق ہے؟

ان کا کہنا تھا ٹماٹر ہمارے دور میں 100 روپے تھے اب 90 روپے ہیں اس پر آئی ایم ایف کا کیوں اثر نہیں پڑا۔ کیا ٹماٹر آئی ایم ایف کا کہنا نہیں مانتا۔ میاں نواز شریف نے پریس کانفرنس میں دھمکی دی ہے کہ اگر فل کورٹ بینچ نہ بنا تو ڈالر 500 سو کا ہو جائے گا۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عدالت اگر آئین کے  ساتھ کھڑی ہو گی تو ڈالر مہنگا ہو جائے گا۔ میاں نواز شریف کا جو رویہ ہے اس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp