علی امین گنڈاپور اور شکیل خان کی واٹس ایپ گروپ میں شدید تلخ کلامی، ایک دوسرے پر کرپشن کے سنگین الزامات

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کے درمیان واٹس ایپ گروپ پر شدید تلخ کلامی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشہ رات ایک بجے کے قریب پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں ہوئی، واٹس ایپ گروپ میں ایک گھنٹے تک تلخ جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور شکیل خان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزمات لگائے، شکیل خان نے وزیراعلیٰ کو بااختیار نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا۔ تلخ کلامی کے دوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیراعلیٰ کے پی کو استعفی دیا، جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی سے آپ کو فارغ کردیا ہے۔

دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی کی مداخلت پر دونوں نے واٹس ایپ گروپ سے مسیجز ڈیلیٹ کر دیے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کی کارکردگی پر انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کمیٹی کی سفارش پر شکیل خان سے وزارت واپس لیکر گورنر کو سمری بھیجی تھی جسے انہوں نے منظور کرلیا۔ اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا شکیل خان کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر وزارت سے ہٹایا گیا، انہیں ہٹانے کی سمری پر دستخط کرکے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیا۔

استعفیٰ اس لیے دیا تاکہ کرپٹ عناصر کے خلاف کھل کر کھیل سکوں، شکیل خان

سابق صوبائی وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں لگتا نہیں کہ ہماری حکومت ہے۔ پہلے پرویز خٹک اور محمود خان کے کارناموں کو بھی بے نقاب کیا تھا، پہلے بھی مجھے وزارت سے نکالا گیا تھا، وقت نے ثابت کیا کہ کون سچا اور کون جھوٹا تھا۔

شکیل خان نے کہا کہ ہم صوبے میں ایک سیکریٹری تک تبدیل نہیں کر سکتے، نہ کوئی سیکریٹری کام کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے گڈ گورننس کمیٹی میں ایم این اے جنید اکبر خان کو بھی شامل کیا مگر لابی نے جنید اکبر کو کمیٹی سے نکلوا دیا اور اپنی مرضی کی کمیٹی بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سب او کے کی رپورٹ دے دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘