ارشد ندیم پر انعامات کی برسات جاری، گورنر پنجاب نے تحفے میں کیا کچھ دیا؟

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پیرس اولمپک میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گاڑی، لاکھوں روپے کے چیک اور پلاٹس تحفے میں دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی تھرو سے ترک مٹھائیوں کے برانڈ نے اپنا کاروبار چمکا لیا

ہفتے کے روز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم گورنر ہاؤس لاہور پہنچے تو گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے ان کا استقبال کیا۔

سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، ملک کے ہر حصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ توڑیں گے۔

ارشد ندیم نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ وہ گورنر پنجاب سمیت پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پورا ملک انہیں عزت دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف سےاولمپیئن ارشد ندیم کے اعزاز میں پروقار تقریب

’میری خواہش ہے کہ قوم اسی طرح مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے، انشااللّٰہ ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹوں گا۔‘

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک، 10 مرلے کے پلاٹ کے کاغذات اور قیمتی  گاڑی تحفے میں دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp