ارشد ندیم کی تھرو سے ترک مٹھائیوں کے برانڈ نے اپنا کاروبار چمکا لیا

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس 2024 میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے  ارشد ندیم کی 92.97 میٹر طویل تھرو کا نظارہ اس قدر شاندار اور قابل دید ہے کہ ہر کوئی اس کے کلپ بار بار دیکھتا ہے۔ اور اپنے آپ کو ارشد ندیم جیسا بننے کا سوچنے لگتا ہے۔

ارشد ندیم کی اس تاریخ ساز تھرو کی میمز بھی خوب بنی ہیں۔ میمز بنانے والوں نے اسے اپنے مخصوص سیاسی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا بالخصوص پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں سے وابستہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹس نے۔

ارشد ندیم کی اس تھرو کو پسند کرنے والے صرف پاکستان ہی میں نہیں ہیں بلکہ دنیا کے ہر خطے میں لوگ ان کی تھرو کا ویڈیو کلپ بار بار دیکھتے ہیں۔اور اس پر میمز بنیں۔ اور تو اور مختلف کاروباری کمپنیاں بھی ارشد ندیم کی 92.97 میٹر طویل تھرو کو اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

مثلاً ترکیہ میںمٹھائیوں کے ڈیڑھ سو سال پرانے برانڈ ’حافظ مصطفیٰ‘ نے بھی ایسا ہی ایک ویڈیو کلپ تیار کیا ہے اور اسے اپنے انسٹاگرام پلیٹ فارم پر لگایا ہے۔ اس میں ارشد ندیم دوڑتے ہیں اور تھرو پھینکتے ہیں ۔ پھر ویڈیو کلپ کے اختتام پر نیزہ سیدھا ’حافظ مصطفیٰ‘ کی مصنوعات میں سے ایک ’بکلاوا‘ میں جا کر پیوست ہو جاتا ہے۔

تین دن پہلے اپ لوڈ ہونے والے اس ویڈیو کلپ کو اب تک کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ اور یہ کمپنی کی تمام ریلیز میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ریل ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف زلیخہ طارق نے مٹھائیوں کے اس برانڈ کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آپ کی یہ ’ریل‘ سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے، اب آپ کا فرض ہے کہ آپ اپنی پراڈکٹ ’بکلاوا‘ ارشد ندیم کو بھی بھجوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم