2030 تک پاکستان کی شہری آبادی کتنی ہوجائے گی؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی شہری آبادی میں اضافے سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر پاکستان کی شہری آبادی میں 3.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے، اور اس حساب سے 2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں 30 فیصد کنواروں پرمشتمل آبادی کیساتھ پاکستان خطے میں تیزترین شرح نمو والا ملک

اے ڈی بی نے کہا ہے کہ 1981 کے بعد پاکستان کی شہری آبادی میں 4 گنا اضافہ ہوا۔ ’2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی 93.8 ملین ہوچکی ہے‘۔

ایشیائی بینک نے زور دیا ہے کہ پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کے لیے سمت متعین کرنے کی ضرورت ہے۔

اے ڈی بی نے کہا ہے کہ جہاں آبادی میں اضافہ ہورہا ہے وہیں پاکستان کی معاشی حالت غیریقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں دنیا کی آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دلچسپ اور چونکا دینے والے انکشافات

رپورٹ کے مطابق 2020 سے 2021 کے دوران پاکستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار میں کمی واقع ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp