وکلاء دھڑے نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ، عمران خان کے بیانیے کی حمایت کااعلان

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلاء کے وفد نے ملاقات کرکے پارٹی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، عدلیہ کی آزادی و خود مختاری اور جمہوریت کے تحفظ و استحکام کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین پنجاب بار کونسل اویس قاضی، اقبال موہل، سابق رکن پنجاب بار کونسل میاں فیض اللہ، سابق صدر لاہور بار سید محمد شاہ اور نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ارشد باجوہ شامل تھے۔

جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو رکن عارف محمود چوہدری ، لاہور بار کے نائب صدور میاں عصمت اللہ اور محمد حیات سندھو نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرد یا۔

چوہدری حفیظ الرحمان کے ساتھ عارف اعوان ، طاہر امین چوہدری، زاہد نواز چیمہ، نورالمصطفیٰ، مبین عارف چوہدری، حسیب عارف چوہدری اور فصیح الرحمٰن چوہدری پر مشتمل سپریم کورٹ کے وکلاء کا وفد بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگیا۔

وکلاء نے حکمران اتحاد کی جانب سے پہلے عدلیہ پر حملوں اور پھر دستور سے علی الاعلان انحراف کی شدید مذمت کی ہے اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وکلاء وفد کا کہنا تھا کہ دستور اور عدلیہ کے خلاف سازشیں اور کھلے حملے کرنے والوں کو ملک میں لاقانونیت کے فروغ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا بازو مروڑنے کی کوششیں ترک نہ کی گئیں تو دستور و عدلیہ کے دفاع کیلئے 2007 سے بڑی تحریک برپا کریں گے اور آئین پر حملہ کرنے والوں کا علاج آرٹیکل 6 کی صورت میں خود دستور تجویز کرتا ہے۔

وکلاء نے کہا کہ سپریم کورٹ دستور کی حفاظت کا آئینی فریضہ بلاخوف سرانجام دے، دھونس اور سازش پر آمادہ گروہ سے وکلاء اور قوم نمٹ لیں گے۔

وفد کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی، جمہوریت کے استحکام و فروغ اور دستور کی بالادستی کے چیئرمین تحریک انصاف کے ایجنڈے کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چوہدری حفیظ الرحمان کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار