ارشد ندیم کی نئی ویڈیو وائرل، ’اب ان کا کیریئر بھی ختم ہوجائے گا‘

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی صارفین خاتون کو ارشد ندیم کی بیوی قرار دے رہے ہیں تو چند صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ان کی شریک حیات نہیں بلکہ ٹک ٹاکر ہیں۔

ارشد ندیم کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہیں صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہچانیں یہ کون ہیں۔

شمع جونیجو لکھتی ہیں کہ ایسی ویڈیو سامنے آنے پر ارشد ندیم کی بیوی کو انہیں ایک تھپڑ لگانا چاہیے تھا۔

ارشد ندیم کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسد حسین لکھتے ہیں کہ اب ارشد ندیم کا کیریئر بھی ختم ہو جائے گا۔

ایک صارف نے ارشد ندیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیسہ آتے ہی آہستہ آہستہ خاندان کے وہ لوگ سائیڈ لائن کر دیے جاتے ہیں جنہوں نے غربت کے دور میں ساتھ دیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 کی طویل تھرو کرکے اولمپک گیمز کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جب کہ نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی انجینئرز پر حملہ کیس: سپریم کورٹ نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر وکیل کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت

امریکی شہر سیئٹل میں موسمِ گرما کے میلے کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک

ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ: شان مسعود اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کی برتری قریباً ختم

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش