بلوچستان اور کے پی میں طوفانی بارشیں ، 2 افراد جاں بحق ، ژوب ڈی آئی خان شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے  باعث جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

طوفانی بارشوں کے باعث  لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کو عارضی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

این ایچ اے حکام کے مطابق دھانہ سر کے مقام سے بھاری پتھر ہٹا کر شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے  اور سڑک  کی بحالی میں 18 گھنٹے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ ژوب ڈی آئی خان شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی تھی جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی تھی اور کچھ افراد کے زخمی  ہونے کے علاوہ 4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے مراسلہ میں کہا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اس لیے ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔

پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے بعض اضلاع دیر ، سوات ، کوہستان ، مانسہرہ میں طغیانی کا خدشہ ہے اس لیے برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ سیاح سفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ انتظامیہ کے ذمہ داران بھی سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘