پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہدایت پر سینیئر رہنما تحریک انصاف و معروف قانون دان سلمان اکرم راجا کو پی ٹی آئی کے قانونی امور کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے سلمان اکرم راجا کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو تحریک انصاف کے قانونی امور کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔@salmanAraja pic.twitter.com/X91diF94Mj
— PTI (@PTIofficial) August 21, 2024
واضح رہے کہ سلمان اکرم راجا کا شمار ملک کے معروف وکلا میں ہوتا ہے، انہوں نے حالیہ عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا، اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تھے۔
سلمان اکرم راجا کے مقابلے میں استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی، تاہم پی ٹی آئی رہنما نے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔