بونا راست منصوبے سے حوالہ ہنڈی کا خاتمہ ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بونا راست کنکٹیوٹی سے عرب ممالک سے پاکستانی رقوم کی منتقلی کرسکیں گے، اس منصوبے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت دینا ہے۔ اس نظام میں تعاون کرنے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن اور کرن داس کے مشکورہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بونا راست کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونا راست منصوبے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا، اور رقوم کی منتقلی میں شفافیت آئے گی۔ اس کے باعث پاکستان اور عرب ممالک میں رقوم کی منتقلی شفاف طریقے سے ہوسکے گی۔

’پاکستان ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے‘۔

مزید پڑھیں: چند دنوں میں قوم کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت بونا سے جوڑا جارہا ہے، راست کوبونا سے جوڑنے سے عرب ممالک میں رقوم بھجوانے کی سہولت ہوگی، بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم منتقلی کا نظام ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے، اس کے ذریعے پاکستان کا پہلا کراس بارڈررئیل ٹائم پیمنٹ سسٹم قابل دسترس ہوگا۔

’اس وقت پاکستان کومختلف چیلنجز کا سامنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بونا راست سے عوام کوسہولیات ملیں گی، کاروبار فروغ پائے گا، یہ منصوبہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان ایک اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp