مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ، پاکستانی خواتین فائٹرز نے گولڈ میڈلز جیت لیے

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ میں پاکستانی خواتین فائٹرز نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز حاصل کرلیے۔ قومی فائٹر بانو بٹ نے جونیئر جبکہ ایمان خان نے سینیئر کیٹیگریز میں طلائی تمغے حاصل کیے۔

لاہور میں منعقد ہونے والی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ہے جس میں پاکستان کی خواتین فائٹرز کی کارکردگی لاجواب رہی، بانو بٹ اور ایمان خان کے سامنے کوئی حریف ٹک نہ سکا۔ بینٹم ویٹ میں  پاکستان کی بشریٰ احمد نے سلور میڈل حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 5سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ کا کارنامہ، انڈیا کا ریکارڈ توڑ دیا

جونیئر کیٹیگری کے فائنل میں بانو بٹ کے جارحانہ اٹیک کے باعث قازقستان کی فائٹر کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔ سینیئر کیٹیگری کے فائنل میں ایمان خان نے قازقستان کی فائٹر کو ناک آوٹ کردیا۔

مردوں کے مقابلوں میں پاکستانی شہاب خان، ذیشان اکبر اور عبدالمنان نے مختلف کیٹیگریز میں سلور میڈلز حاصل کیے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی نے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ میں 23 ممالک کے 180 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز