چہلم حضرت امام حسینؓ: صوبہ سندھ کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پیر کو اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ بسلسلہ چہلم حضرت امام حسینؓ 26اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں تعطیل ہوگی۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق چہلم کے روز صوبے کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، لہذا تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: چہلم امام حسینؓ، پنجاب کے کن 10 اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی؟

صوبائی حکومت نے بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے کے تمام شہروں میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کے لیے شہر بھر کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی انتظامیہ کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے موقع پر شہر میں مرکزی جلوس کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ جس کے مطابق شہر میں مرکزی جلوس کے تمام راستوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چہلم امام حسینؑ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ مرکزی جلوس سمیت اندرونی علاقوں سے برآمد ہونے والے تمام چہلم کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے اورتمام راستوں کو یقینی طور پر روشن رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp