صدر مملکت آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، اہم ملاقات

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے گھر آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں نوازشریف اور زرداری سے بات کرنے کو تیار ہوں، فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے مذاکرات ٹوٹنے کا اشارہ

صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر آصف زرداری کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں جمعیت علما اسلام کے سینیئر رہنما عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے اور اہم قانون سازی کرنے جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ سے ہونے والی اہم قانون سازی پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں میاں نواز شریف کی فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی دعوت، کیا مولانا مان گئے؟

یہ بھی یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف تحریک انصاف سمیت کسی بھی اپوزیشن پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرچکی ہے، اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ علیحدہ سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، تاہم پی ٹی آئی کے ساتھ ان کے رابطے بحال ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی