راولپنڈی سے پلندری جانے والی کوسٹر کھائی میں جاگری،23 مسافر جاں بحق

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپندی سے آزاد کشمیر کے شہر پلندری جانے والی  کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 23افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پلندری کے مطابق حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کو آزاد پتن گراری پل کے قریب حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری، جس سے بس میں سوار 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی

 حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، 23 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتیں کہوٹہ تحصیل اسپتال کہوٹہ منتقل کردی گئی ہیں، مسافروں کے لاشیں شناخت کے بعد آزاد کشمیر لائی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر پلندری کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے، ممکنہ طور پر گاڑی کے نیچے کسے کی دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر گاڑی الٹاکر دیکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ ہوشربا انکشاف

واضح رہے کہ آج ایران سے پاکستان آنے والی زائرین کی بس کو بھی حادثہ پیش آیا ہے، جس سے 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ہوگئے، اس سے قبل  ایران میں پاکستانی زائرین کی بس بھی حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس سے 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے تھے، جن کی میتیں 2 روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp