پنجاب، پولیس اہلکاروں کی وردیوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے صوبے کے پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم سے لیس اور ان کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جاری، پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے احکامات کے تحت پولیس جوانوں کا رویہ بہتر بنانے اور اس میں شفافیت لانے کے لیے ، انہیں باڈی کیم سے لیس کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس افسروں اور اہلکاروں کے باڈی کیم اور سوشل میڈیا استعمال پر پابند ی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے، جس کے تحت اب آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکار کیمرے لگائیں گے۔

کیمروں سے لیس کیے جانے پر پولیس اہلکاروں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی، پولیس اہلکاروں کے لیے باڈی کیم کی فراہمی کے لیے اقدامات بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اوّلین ترجیح ہے، اس سلسلے میں  کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا باڈی کیم کا مقصد پولیس کے رویے میں بہتری اور مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ  پولیس اہلکاروں کی یونیفارم پر کیمرے نصب لگانے کی مثال نو برس قبل خیبرپختونخوا  میں قائم ہوچکی ہے  جب ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی وردی پر کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ ان کیمروں میں آواز اور فلم ریکارڈ کرنے کی دونوں سہولیات موجود ہوتی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے عملے کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ جس گاڑی کا چالان کرنے کے لیے جائیں تو یہ کیمرے آن کریں اور گاڑی روکنے سے لے کر چالان جاری کرنے تک کا تمام عمل ریکارڈ کیا جائے۔

پولیس افسران اور اہلکار دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکیں گے

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے  ٹک ٹاک، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں