پاکستان کی معروف سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں، تاہم انہوں نے ایسے پیغامات بھیجنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے اردگرد موجود لڑکیوں کے لیے رشتے بھیجیں۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری فاؤنڈیشن کے جتنے بھی نمبر ہیں ان پر آنے والے ہر تیسرے میسج میں شادی کا پیغام ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’خواتین گھریلو مکھیاں‘، رابی پیرزادہ نے عدنان صدیقی کے بیان کی حمایت کر دی
رابی پیرزادہ نے کہاکہ میں کسی کو حق نہیں دیتی کہ میری زندگی میں جھانکے۔
سابق گلوکارہ نے کہاکہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، یہ معاملہ ہماری فاؤنڈیشن میں بھی آتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مرد کو 4 شادیوں کی اجازت شریعت نے دے رکھی ہے جسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا، لیکن دونوں کے درمیان برابری کی شرط پر عملدرآمد ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں رابی پیرزادہ نے لمبے، گھنے بالوں کے لیے جادوئی نسخہ بتا دیا
رابی پیرزادہ نے کہاکہ آج کل کے ڈراموں میں بیوی کہیں اپنے شوہر کو تھپڑ مار رہی ہے، جبکہ کہیں تھوک رہی ہے اور گھر چھوڑ کر جارہی ہے، جب لڑکی کو اتنا ہی بددماغ دکھایا جائے گا تو پھر یہ خواتین کے ذہنوں پر بھی اثر کرتا ہے، یہ طلاق کی شرح میں اضافے کی بھی ایک وجہ ہے۔