رابی پیرزادہ نے لمبے، گھنے بالوں کے لیے جادوئی نسخہ بتا دیا

اتوار 30 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رابی پیرزادہ ایک سابق گلوکارہ اور اداکارہ ہیں اور اب ان کا رجحان مذہب کی جانب ہے اور وہ ایک بہترین پینٹر بھی ہیں اور بہترین کیلی گرافی بھی کرتی ہیں۔

رابی پیرزادہ اکثر ٹیلی ویژن یا پھر اپنے یو ٹیوب چینل پر اپنی زندگی کے تجربات کے علاوہ مختلف بیوٹی ٹپس بھی بتاتی رہتی ہیں۔

رابی پیر زادہ کے بال بہت خوبصورت ہیں اور ان کے مداح ان کے لمبے بالوں ہمیشہ سے بہت پسند کرتے چلے آ رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ان لمبے اور گھنے بالوں کے پیچھے چھپا راز بتا دیا ہے۔

رابی پیر زادہ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے لمبے اور گھنے بالوں کی دیکھ بھال اور انہیں گرنے سے بچانے کے لیے ایک قدرتی ہیئر آئل کا استعمال کرتے ہوئے بتاتی ہیں۔

رابی پیر زادہ نے جو نسخہ شیئر کیا ہے وہ آسانی سے گھر پر بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اس ہیئر آئل کے بنانے کی ترکیب میں ناریل کا تیل، کیسٹر کا تیل، بادام کا تیل، سرسوں کا تیل، سیکاکائی، آملہ اور ریٹھا استعمال ہوتا ہے ۔

ہئیر آئل بنانے کی تر کیب!

رابی پیر زادہ اپنی ترکیب میں بتاتی ہیں کہ پہلے تینوں تیل مختلف مقدار میں ایک برتن میں ڈال کر انہیں آپس میں ملا لیں۔ اگر آپ صرف ایک دن کے استعمال کا نسخہ بنانا چاہتے ہیں تو پھر ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل، آدھا چمچ کیسٹر آئل، ایک چمچ بادرام کا تیل اور 2 چمچ سرسوں کا تیل لے کر آپس میں ملائیں۔ اگر آپ ایک دن سے زیادہ کے لیے بنانا چاہتے ہیں تو اسی ترکیب کے ساتھ ہر آئل کی مقدار بڑھا دیں۔

پھر تمام آئلز کے مکسچر میں ایک ایک چمچ سیکاکائی، آملے اور ریٹھے کا پاؤڈر شامل کریں، پھر اس پورے مرکب کو 10 منٹ تک ہلکی آنچ پر اس وقت تک گرم کریں جب تک اس پر بننے والی جاگ ختم نہ ہو جائے۔

رابی پیرزادہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ علاج سنہری بالوں کے لیے زیادہ مفید نہیں ہے کیونکہ اس نسخے کے استعمال سے بال سیاہ نظر آنے لگتے ہیں۔

تیل ٹھنڈا ہو جائے تو اسے سر پر لگا کر انگلیوں کی پوروں سے ہلکا مساج کریں۔ اگر آپ تیل کو چھاننا نہیں چاہتے پھر اسے 2 گھنٹے کے لیے بالوں پر لگائیں اسے رات بھر کے لیے بھی سر پر لگائے رکھا جا سکتا ہے۔ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اسے 6 ماہ کے اندر استعمال کرنا چاہییے کیونکہ اس سے زیادہ عرصے میں تیل خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اس کا اثر ختم ہونے لگتا ہے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ یہ بالوں کے لیے ایسا خاص ٹوٹکا ہے جس سے آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں گے اور بال لمبے اور گھنے ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں