پاکستانی عوام اخلاقی طور پر کرپٹ اور جھوٹی ہے، اداکارہ مریم نفیس

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو اخلاقی طور پر کرپٹ اور جھوٹا قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے ایک فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کرپٹ اور جھگڑالو ہے، سب اپنے مفاد کے لیے ایک دوسرے سے جھوٹ بولتے ہیں۔  پاکستان میں اگر کسی کو کوئی کام کروانا ہے تو اس کے لیے میرٹ نہیں دیکھا جاتا۔

مریم نفیس کے مطابق پاکستان اس وقت بین الاقوامی سطح پر مسائل سے دو چار ہے، معیشت تباہ حال ہے، ہمیں صرف مہنگائی کا سامنا نہیں ہے بلکہ کئی سنگین مسائل اور بھی ہیں۔ ان میں سیاسی عدم استحکام، بچوں کا اغوا برائے تاوان، ہراسانی اور جنسی زیادتی کے واقعات، گھریلو تشدد، شرحِ ناخواندگی، صحت کے مسائل وغیرہ شامل ہیں لیکن ہم صرف مہنگائی کا رونا روتے ہیں اور بڑے مسائل سے لاعلم ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا شمار خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اب یہ شہر زندگی بسر کرنے کے لائق بھی نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں کے عوام برے ہیں بلکہ یہاں انفرااسٹرکچر، ٹریفک، شجرکاری کے مسائل ہیں، اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے اورکوئی اس شہر کو اپنا مانتا ہی نہیں ہے۔

معروف اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہوں کیونکہ مردوں نے خواتین کے لیے ایک غیر محفوظ ماحول بنا رکھا ہے۔

’دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’، ‘کبھی بینڈ، کبھی باجا’، ‘یاریاں’، ‘محبت نہ کریو’، ‘جھوٹی’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم نفیس نے ہدایتکار اور اپنے قریبی دوست امان احمد سے اکتوبر 2022ء میں شادی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور