ایک روزہ ورلڈ کپ 2023 روہت اور کوہلی کا آخری ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے، سنیل گواسکر

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایک روزہ ورلڈ کپ 2023 جیتنے میں ناکام ہوتی ہے تو یہ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کا آخری ورلڈ کپ ثابت ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل اہم سیریز میں اپنے میں کھلاڑیوں کو آرام دینا اور ٹیم میں تبدیلی کرنا ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات کو متاثر کرتا ہے۔

سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست ہوتی ہے تو اس سے کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں کے کیرئیر ختم ہوسکتے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کو آرام دینے کے اس تصور پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے سال میں کوئی بھی میچ چھوٹ جانے کا مطلب تیاری میں رکاوٹ اور ٹیم کے توازن کو متاثر کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستانی کرکٹ کو مزید پروفیشنل بننا ہے تو ایک لکیر کھینچنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی آرام کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ آرام کریں اور کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ میں ہندوستانی ٹیم کے لیے نہیں کھیلنا چاہتا۔

واضح رہے کہ بھارت کو اگلی دہائی کے لیے طے شدہ شیڈول کے مطابق  دس بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں سے چار کی میزبانی یا شریک میزبانی کے لیے چنا گیا ہے۔

بھارت نے آخری بار 2013 میں آئی سی سی ٹرافی جیتی تھی جب ایم ایس دھونی کی قیادت والی ٹیم نے انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستان 2014 میں ورلڈ ٹی 20، 2017 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ ہندوستان 2016 اور 2022 میں ورلڈ ٹی 20 میں دو بار اور 2015 کے ورلڈ کپ میں دو بار سیمی فائنل میں بھی پہنچ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp