بھارتی پراپیگنڈا جاری، تربت نیول بیس پر حملے کی خبریں جھوٹی نکلیں

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش خبریں بےبنیاد ہیں۔

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے پھر منفی پروپیگنڈے کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں، جن کے ذریعے تربت نیول بیس پر حملے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیدیا

ذرائع کے مطابق، خدکوچہ تھانے کی جو ویڈیوز پھیلائی جارہی ہیں وہ جعلی ہیں، دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں اور دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جارہا ہے۔

بےبنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف وہراس اور انتشار پھیلانا ہے، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں اور ہر قسم کی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی گئی دہشتگردانہ کارروائیوں میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ جبکہ دیگر افراد مختلف حملوں میں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے: سیکیورٹی فورسز کا مؤثر جواب، 12 دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ اس دوران 14 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں ان گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں کے لیے اکسانے والوں، مجرموں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے