بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے: سیکیورٹی فورسز کا مؤثر جواب، 12 دہشتگرد ہلاک

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیکیورٹی آپریشن جاری ہیں، اب تک متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں 12دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور متعدد دہشتگرد زخمی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رکھے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، گزشتہ رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اِن حملوں کا مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور متعدد زخمی ہیں۔ تاہم، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کا قتل، بسیں اور ٹرک نذرِ آتش

واضح رہے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق، پنجاب اور سندھ کی سرحد سے متصل ضلع موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا اور فائرنگ کردی۔

’مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی، مرنے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، پولیس اور لیویز جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے‘۔

دوسری جانب، اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں نے مختلف مقامات پر حملے کیے۔ لیویز حکام کے مطابق، مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں لیویز تھانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حملے کے بعد کوئٹہ کراچی ہائی وے ٹریفک کے لیے معطل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موسیٰ خیل میں مسافروں کے قتل کی مذمت

بلوچستان کے علاقے قلات میں بھی دہشتگردی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں  مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے  پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم، علاقے کو کلیئر کرنے اور ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں