پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کردیا گیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی، منتخب ہونیوالے فریش گریجوایٹس کو 25ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے متحرک ہیں، یہی وجہ ہے کہ صوبے میں اس نوعیت کے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکوٹی سے لیکر ایئر ایمبولینس کی فراہمی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے خطاب میں کیا کیا وعدے کیے؟
اس موقع پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پرگامزن کرنا چاہتی ہے، لہذا نوجوان قدم بڑھائیں، روشن مستقبل ان کا منتظر ہے۔
’چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے کا دورانیہ 6 ماہ ہے، جس میں گزشتہ 2 برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی، اس انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 برس ہے، منتخب گریجوایٹ کو نجی شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔‘
مزید پڑھیں: مریم نواز کا ویژن، پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا
اس ضمن میں اعلامیہ کے مطابق خواہشمند نوجوان cmip.punjab.gp.pk پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔