لاپتا افراد کے نام پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے ڈرامے کا ڈراپ سین

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی یعنی بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی ہے، رواں برس مبینہ طور پر نوشکی سے لاپتا شخص کی شناخت بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملہ آور کے طور پر ہو گئی ہے۔

رواں سال اپریل میں بلوچستان کے علاقے نوشکی سے جس شخص کے لاپتا ہونے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی آج اسی شخص کی شناخت ہوگئی ہے، جو بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے طیب بلوچ عرف الیاس لالا  ولد مولا بخش کو لاپتہ شخص قرار دے کر ایف آئی آر درج کرائی تھ،  بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں نوشکی کے رہائشی طیب بلوچ عرف الیاس لالا کی شناخت ہو گئی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ اپنے سرکردہ دہشتگردوں کو لاپتہ افراد کی فہرست میں ڈال کر اپنے مکروہ مقاصد حاصل کرتی ہے، اس سے قبل بھی بی ایل اے لاپتہ افراد کے نام پر اپنی سیاست چمکا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا، 2 کمانڈرز گرفتار

اس سے قبل دہشتگرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25 مئی 2022 کو لا پتا بتایا گیا، وہی دہشت گرد کریم جان گوادر حملے میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارا گیا، جبکہ دہشتگرد امتیاز احمد ولدرضا محمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا جو سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مارا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عبدالودود ساتکزئی جس کی بہن 12اگست2021سے بھائی کی گمشدگی کیخلاف احتجاج کررہی تھی، وہ بھی مچھ حملے میں مارا گیا تھا، لاپتا افراد کے نام پر سیاست کرنے والے عناصر بیرونی قوتوں کی ایما پر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہں ۔

مزید پڑھیں:غیور بلوچوں نے ووٹ کے ذریعے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دے دیا

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ان اجرتی قاتلوں کی شناخت کے بعد اب یہ بات آشکار ہوگئی ہے کہ مسنگ پرسن کا ڈرامہ رچا کر یہ اجرتی قاتل دہشت گردی کرتے ہیں، بلوچستان کی دہشتگرد تنظیمیں بلوچ عوام اور نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہی ہیں، ملک دشمن عناصر کے مکروہ چہرے سے پردہ اب ہٹ چکا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟