آسٹریلیا کی سیریز سے دستبرداری پر افغان کرکٹ بورڈ کا ردعمل

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کا سیریز سے دستبرداری کا اعلان غیر متوقع اور غیر منصفانہ ہے، فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے، معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط لکھیں گے۔

افغان بورڈ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ اس اقدام سے سیاست کو کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی، کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اور کھیل کی انٹیگریٹی کو نقصان پہنچایا ہے، فیصلے سے افغانستان میں کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

افغان بورڈ نے کہا کہ فیصلے کو تبدیل نہ کیا گیا تو مزید بھی کوئی ایکشن لینے کیلئے غور جاری ہے، افغان کرکٹرز کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے بارے میں بھی از سرِ نو جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈےکرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں متحدہ عرب امارات میں ہونی تھی تاہم آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار