نیب کی کارروائیاں جاری، ایک ماہ میں 7 ارب 8 کروڑ 99 لاکھ روپے واگزار کروا لیے

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک ماہ کے قلیل عرصے میں مختلف محکموں، مالیاتی اداروں اور متاثرین کی مجموعی طور پر 7 ارب 8 کروڑ 99 لاکھ 98 ہزار 35 روپے کی خطیر رقم واگزار کروائی ہے۔

جعمہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب  کی مالی بدعنوانیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں ملزمان سے بھاری رقوم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نیب ریفرنس سے بری

نیب اعلامیے کے مطابق اسی طرح مالی غبن سے متعلق قومی احتساب بیورو نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ جنوری سے جولائی 2024 کے محدود عرصے میں قومی احتساب بیورو نے مختلف تحقیقات کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے اور عرضی سودے (پلی بارگیننگ )کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مختلف محکموں، مالیاتی اداروں اور متاثرین کو مجموعی طور پر  7 ارب 8 کروڑ 99 لاکھ 98 ہزار 35 روپے کی خطیر رقم واپس جمع کرائی گئی ہیں-

مزید پڑھیں:نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ

نیب نے جنوری سے جولائی 2024 میں  7 ارب روپے کی رقم جمع کر کے قومی و صوبائی خزانوں میں جمع کرا دی ہے

نیب اعلامیے کے مطابق نیب نے 2.1 ارب، 30 کروڑ، 34 لاکھ، ایک  ہزار 48 روپےوفاقی حکومت کے خزانے میں جمع کرائے ہیں جب کہ 25 کروڑ 98 لاکھ، 52 ہزار 692 روپے حکومت پنجاب کے خزانے میں جمع کرائےہیں۔

اعلامیے کے مطابق نیب نے 13 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 951 روپے حکومت سندھ کے خزانے میں جمع کرائے جب کہ نیب نے 5 لاکھ روپے واگزارکرا کربلوچستان حکومت کے خزانے میں جمع کرا دیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب: میگا کرپشن کے 179 مقدمات میں سے نصف بند یا ختم، کون کون فیضیاب ہوا؟

اسی طرح نیب نے 4 کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 325 روپے مالیاتی اداروں میں جمع کرائے جب کہ بڑے پیمانے پرعوام کودھوکا دینے کے 34 واقعات میں 21 ہزار 760 خاندانوں کو 4 ارب سے زیادہ کی رقم تقسیم کی گئی۔

نیب کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآں ہوتے ہوئے بد عنوانی کے بڑے بڑے مقدمات کی تفتیش کے عمل میں  اس نظریے کے ساتھ مصروف عمل ہے کہ قصوروار پائے جانے والے ملزمان کو نہ صرف کیفر کردار تک پہنچایا جائے بلکہ لوٹی ہوئی رقوم بھی بر آمد کر کے جائز حقدار اور اداروں تک واپس پہنچائی جائیں۔جن کو دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp