مجرمانہ الزامات: ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ان دنوں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے، یوں وہ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں اس قسم کے مقدمہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سابق امریکی صدر اور 2024 کےصدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ آج عدالت میں پیش ہوں گے۔ ان پر آج باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔

نیویارک سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے فنگر پرنٹس کے ساتھ ایک مگ شاٹ لیا جائے گا جس کے بعد ممکن ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا جائے یا یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں رہا کر دیا جائے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو جج کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ٹرمپ کے خلاف الزامات کو کھلی عدالت میں پڑھ کر سنایا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو کن الزامات کا سامنا ہے ؟؟

ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے مبینہ طور پر 2016 کے انتخابات سے قبل فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز  کو رقم دی تھی تاکہ وہ ان سے اپنے تعلق پر خاموش رہے۔
دوسری جانب اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلزنے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 2006 میں جنسی تعلق تھا اسی لیے ٹرمپ نے انہیں خاموش رہنے کے لیے رقم دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، رانا ثنااللہ

شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا دھاوا، تقریب منسوخ اور شوہر پولیس کے حوالے

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن اور شفاف رہا، چیف الیکشن کمشنر

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی