سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل سینیٹ میں پیش، ایوان میں گرماگرم بحث

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کردیا گیا۔

آزاد سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آہستہ آہستہ آبادی بڑھ رہی ہے، جبکہ ججوں کی تعداد کم ہے اس لیے عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد چیف جسٹس کے علاوہ 20 کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ ہماری عدالتوں میں ہزاروں کیسز التوا کا شکار ہیں، ججز کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے۔

سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ آئینی کیسز بہت زیادہ سپریم کورٹ میں آرہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ججوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے ججوں کی تعداد میں اضافے کے بل کی مخالفت کی گئی اور ’نونو‘ کے نعرے لگائے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ بتایا جائے ججوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ 7 ججز کے بجائے 2 ججز بڑھانے کے لیے ہم تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کے 2 نئے ایڈہاک ججز کون ہیں؟

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ سمجھ نہیں آرہی اس بل سے کیا قیامت آجائے گی۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ججوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل کمیٹی کو بھیج دیا۔

یاد رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 ہے، جبکہ اس کے علاوہ 2 ایڈہاک ججز کو بھی حال ہی میں تعینات کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

الحاقِ پاکستان کشمیریوں کی اصل منزل، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں اکثریت پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہے، شاہ غلام قادر

’معاشرے کے معیار کا تعین بچوں کے ساتھ سلوک سے ہوتا ہے‘، جبری مشقت کے خلاف عالمی دن پر صدر آصف علی زرداری کا پیغام

وفاقی بجٹ 27-2026 آج پیش کیا جائے گا، کن اہم معاملات پر توجہ رہے گی؟

فیفا ورلڈ کپ 2026: میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز، عالمی ستاروں کی پرفارمنس

ویڈیو

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘