زیورات کی تشہیری مہم پر آئمہ بیگ کو ٹرولنگ کا سامنا کیوں؟

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکارہ مختصر لباس میں جیولری کی نمائش کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں آئمہ بیگ نے بغیر آستین کے سیاہ ٹاپ پہنا ہوا ہے اور ہیروں کے خوبصورت زیورات کے سیٹ کی نمائش کر رہی ہیں جسے انہوں نے جیولری برانڈ کی تشہیری مہم کے لیے پہنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ کو دل کا عارضہ نہیں، مسئلہ کچھ اور تھا

آئمہ بیگ نے ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں انڈین گانا ’توبہ توبہ‘ لگایا جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ توبہ توبہ سارا موڈ خراب کر دیا۔ گلوکارہ کے مختصر لباس پہننے پر بھی صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ وہ جیولری دکھا رہی ہیں یا جسم کی نمائش کر رہی ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا آئمہ بیگ پیاری تھیں لیکن اب انہوں نے اپنا چہرہ بگاڑ لیا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ یہ منی ہارٹ آٹیک کے سائیڈ ایفیکٹس ہیں۔

صارفین یہ بھی کہتے نظر آئے کہ آئمہ بیگ کی خوبصورتی مصنوعی ہے اور ان کو دیکھ کر حسن سے اعتبار اٹھ گیا ہے، جہاں کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کئی صارفین کا خیال تھا کہ گلوکارہ کی ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ کو دل کا عارضہ نہیں، مسئلہ کچھ اور تھا

قبل ازیں آئمہ بیگ عمرے کی ادائیگی اور کنسرٹ میں شرکت کے بعد تنقید کی زد میں آگئی تھی، گلوکارہ آئمہ بیگ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے سے قبل سعودی عرب کے ہی شہر جدہ میں بولڈ انداز میں میوزیکل پرفارمنس کرنے اور عمرے کے بعد بولڈ لباس پہن کر دبئی روانہ ہونے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

فیفا ورلڈکپ 2026 تنازعات کی زد میں: سیاست، مہنگے ٹکٹ اور ماحولیاتی خدشات پر شدید تنقید

پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10 جون کو طلب، بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟