عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ نے بھاگ کر شادی کیوں کی؟

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور لیجںڈری اداکار و پروڈیوسر عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوسروں کو 35 برس میں شادی کا مشورہ دیتے تھے لیکن انہوں نے خود 21 برس کی عمر میں گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔

حال ہی میں پروڈیوسر و اداکار عثمان پیرزادہ نے سابق کرکٹر رمیز راجا کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی شادی سے متعلق بھی حیران کُن انکشافات کیے بالخصوص اپنے نکاح کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان اور ثمینہ پیرزادہ بچوں سمیت ایک ہی کمرے میں کیوں سوتے ہیں؟

عثمان پیرزادہ  نے دورانِ گفتگو بتایا کہ چند ہی ملاقاتوں کے بعد ثمینہ نے انہیں شادی کے لیے پروپوز کیا جس پر وہ حیران رہ گئے۔ اداکار نے گھر سے بھاگ کر نکاح کرنے کا یادگار قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات ہوئی تو وہ 17 برس کی اور میں 21 برس کا تھا، پہلے دوستی اور پھر محبت ہوئی۔

خفیہ نکاح کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا کہ گھر سے بھاگ کر خفیہ نکاح کرنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ ثمینہ کی والدہ نے اس رشتے کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا، چنانچہ ہم دونوں مسجد گئے اور نکاح کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوں سے زیادہ ٹیکس، واپڈا بے ایمانی کر رہا ہے، اداکار عثمان پیرزادہ پھٹ پڑے

عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ نکاح کے بعد وہ اور ثمینہ پیرزادہ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ ادھر عثمان پیرزادہ لڈوؤں کا ٹوکرا لے کر اپنی والدہ کے پاس گئے اور انہیں نکاح کا بتادیا، وہ یہ سن کر حیران رہ گئیں۔ دوسری طرف ثمینہ کی والدہ نکاح کے متعلق جان کر بے حد ناراض ہوئیں لیکن چند ہی دنوں بعد جب معاملات ٹھنڈے ہوئے تو انہوں( عثمان)  نے والدہ اور بہنوں کو رخصتی کے لیے کراچی بلایا اور ثمینہ کے گھر بھیجا۔ اس طرح گھر والوں کی رضا مندی سے شادی ہو گئی۔

واضح رہے کہ عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے 1975 میں شادی کی تھی جن  سے ان کی دو بیٹیاں انعم اور امل پیرزادہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!