پنجاب میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شدید بارشوں کے پیشِ نظر پنجاب میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرہ کی پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتطامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 2 سے 4 ستمبر کے دوران بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے، گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا حکم دیا۔  مریم نواز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ذیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔ بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے وارڈن موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر: طوفان ’اسنیٰ‘ کے اثرات نمودار ہونا شروع، سمندری لہروں میں تندوتیزی

واضح رہے محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم، سیلابی صوتحال سے نمٹنے کے لیے پیشی اقدامات کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!