2 سے 4 ستمبر کے دوران بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف علاقوں میں 2 سے 4 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 02 ستمبر سے  مرطوب ہوائیں خلیج بنگال  سے ملک کے بالائی  علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جبکہ تیز ہواؤں کی ایک مغربی لہر 02 ستمبر کی شام کو ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بارش

خیبر پختونخوا میں  2 سے 3 ستمبر  کے دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام،  مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی،  کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت وزیرستان  اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں بارش

اسلام آباد اور پنجاب میں  2 سے 3 ستمبر  کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، خوشاب، سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

   میانوالی ، چنیوٹ، فیصل آباد،  اوکاڑہ، پاکپتن ،قصور اور بھکر، بہاولپور، بہاولنگر، خان پور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش

اس دوران کشمیرمیں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، اور میرپور اور گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، اسکردو، گلگت،ہنزہ، گھانچے اورشگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

بلوچستان میں کہاں بارش ہوسکتی ہے؟

   بلوچستان میں 2 سے 4 ستمبر کے دوران کوئٹہ، ژوب، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، ، لورالائی، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ،خضدار، قلات، نصیر آباد، آواران  اورلسبیلہ اور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں بارش کا امکان 

سندھ میں بھی  3 سے 4 ستمبر  کے دوران  سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں تیز ہواؤںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی  تدابیر

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی  ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن  فلڈنگ ہوسکتی ہے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔

بلوچستان میں قلات، خضدار، بارکھان کے مقامی  ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اورلینڈ سلائیڈنگ  کا خدشہ کا امکان ہے۔

روز مرہ معمولات متاثر ہوسکتے ہیں

شدید  بارشوں اور جھکڑ چلنے  سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے،  کمزور انفرا سٹرکچر(  کچے گھر، دیواریں،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ) کو نقصان اورسڑکوں کی بندش کا اندیشہ ہے۔

کسانوں، سیاحوں اور مسافروں کے لیے محکمہ موسمیات کی ہدایات

محکمہ موسمیات کے مطابق کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں، مسافر اور سیاح سفر کے دوران  زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے  موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے  اور  کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے  کے لیے تمام ضروری اقدامات  کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ