سی پیک کے تحت پاور پلانٹس لگائے اور بجلی کا بحران ختم کیا، احسن اقبال

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، پہلے لوگوں کے پاس اتنی بھی بجلی نہیں تھی کہ یو پی ایس کو چارج کرسکیں، سی پیک کے تحت پاور پلانٹس لگائے اور بجلی کا بحران ختم کیا۔

مزید پڑھیں: ملکی مسائل کے حل کے لیے سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول منصوبے سے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، جدید معیشت کا قیام عمل میں لانے کے لیے ماحول دوست توانائی کو اپنانا ہوگا، ملک میں معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مستحکم معیشت کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، بہترین معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ معاشی استحکام ہی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے وفاق اور پنجاب کو اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کا کہا ہے، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ٹھوس اقدامات کیے جائیں، ایک جامع پالیسی بنائی جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے، تاکہ توانائی کے بحران سے نمٹا جا سکے، کیونکہ معیشت ترقی کرے گی تو اس کے لیے بھی بجلی درکار ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp